Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نگران حکومت نے پی ٹی آئی قیادت سے رابط کرلیا

  اسلام آباد(جی این اے)ایک اہم خبرسامنے آگئی،نگران حکومت کا پی ٹی آئی قیادت سے رابط،آنے والے انتخابات پر خصوصی بات چیت کی گئی۔ وزیراطلاعات م...

 

اسلام آباد(جی این اے)ایک اہم خبرسامنے آگئی،نگران حکومت کا پی ٹی آئی قیادت سے رابط،آنے والے انتخابات پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے سینئر مرکزی رہنماپی ٹی آئی شفقت محمود سے ملاقات کی جس میں اہم ملکی سیاسی امورزیربحث لائے گئے۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیرشفقت محمودنے صاف الفاظ میں کہا کہ صاف وشفاف الیکشن اس وقت تک ممکن نہیں ہوسکتے جب تک تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں مساوی حقوق نہیں ملتے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم نہیں کئے جارہے،آئین وقانون کے مطابق جلسے جلوس نکالنے کی اجازت تک نہیں جبکہ باقی تمام جماعتوں کو آزادی سے یہ سہولیات دی جارہی ہیں،ایسے ناہموارماحول میں آزادانہ انتخابات ممکن نہیں نہ ہی عوام قبول کرتی ہے۔

جب تک تحریک انصاف کو بھی آزادی کیساتھ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاتی،فیئرٹرائل اورانصاف کا بول بالا نہیں ہوتا جو کہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے تو الیکشن کا ہدف کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شفقت محمود نے نگران وزیراطلاعات کو یقین دلایا کہ پی ٹی آئی دستورکےزیرسایہ صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں ہرطرح سے تعاون کرے گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں