اسلام آباد(جی این اے)میرا بھائی کچھ نہیں مانگ رہا بس ایک سائیکل ہی تو مانگ رہا،علیمہ خان ،میں نے تو جیل کی دیوارتک تڑوا دی ہے،کوئی جج ایسے ...
جج نے کہا کہ عمران خان اہم شخصیت کے مالک ہیں انکی زندگی بھی اہم ہے،سائیکل لے جاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوجائے تو ذمہ دارکون ہوگا۔علیمہ خان نے جواب میں کہا کہ اپکے پاس جیل کا کنڑول ہے آپکے حکم پر سائیکل جیل میں پہچائی جاسکتی ہے۔جج نے جواب میں کہا کہ دیواربھی تڑوائی اب وہ آرام سے چہل قدمی بھی کرسکتے ہیں اب سائیکل کیا موٹرسائیکل بھی فراہم کردیں گے،اس جملے پر عدالت میں موجود لوگوں نے قہقہ لگایا۔
محمدذوالقرنین نے علیمہ خان سے کہا کہ آپ کچھ مانگے اورمیں نے نہ دیا ہو جس کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو انصاف ملے تو ہم آپکا بہت شکریہ اداکریں گے۔
جج نے یہ بھی کہا کہ سوئمنگ پول کو چھوڑ کر باقی سب کچھ چئیرمین پی ٹی آئی کو دے دیں گے،جج نے یہ بھی کہا کہ خیال رکھیے گا کہ سائیکل کہیں پنکچر ہی نہ ہوجس پر علیمہ خان نے کہا کہ آپ حکم جاری کریں ہم سائیکل بھیج دیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں