اسلام آباد(جی این اے)وزیراعلی اترپردیش نے اتنی لمبی چھوڑی کہ سندھ پر قبضے کی دھمکی دے ڈالی،سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوتے ہی کسی نے آڑے ہاتھو...
بھارت کی ریاست اترپردیش میں وزارت اعلی کا عہدہ رکھنے والے یوگی آدتیہ ناتھ نے دوروزہ قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سوسال بعد شری رام جنم بھومی کو واپس لیا جاسکتا ہے تو پھر ہم سندھو کو بھی واپس لے سکتے ہیں۔
یوگی آدتیہ نے یہ بھی کہا کہ تقسیم ہند کے بعد سندھی خاندانوں کو بہت زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا اب انھیں اپنی نسل کو تاریخ بتادینی چاہیے۔
دفترخارجہ پاکستان کی طرف سے یوگی ناتھ کے بیان پر شدید مذمتی بیان جاری ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ اترپردیش کے وزیراعلی نے ایسے موقع پر سندھ قبضے کی دھمکی دی جب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیلنے بھارت گئی ہوئی ہے،سوشل میڈیا پر صارفین نے یوگی ناتھ کو اس دھمکی پر خوب کھری کھری سنائی ہیں۔ایک صارف نے تو یہ بھی کہا کہ یہ منہ اورمسورکی دال،جبکہ کچھ نے یوگی ناتھ کا مذاق بھی اڑایا۔
کوئی تبصرے نہیں