Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ڈھوک کالا خان کی مسجد میں مشکوک افرادداخل،شک پر اسلحہ چھوڑکرفرار

  راولپنڈی(جی این اے)یوسی 21ڈھوک کالا خان کی مسجد الصباح میں نمازفجرسے پہلے چارمشکوک افرادداخل،دوافراد مسجد کی اوپروالی منزل کی طرف بڑھ رہے ...

 

راولپنڈی(جی این اے)یوسی 21ڈھوک کالا خان کی مسجد الصباح میں نمازفجرسے پہلے چارمشکوک افرادداخل،دوافراد مسجد کی اوپروالی منزل کی طرف بڑھ رہے تھے کہ ایک نمازی کے شورشرابے پر بھاگ کھڑے ہوئے،بھاگتے ہوئے ایک پستول،ایک لوڈڈ میگزین اوردوموبائل مسجد کے باتھ روم میں چھوڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ڈھوک کالا خان کی مسجد الصباح میں اذان کے فوراً بعد پہلے دواجنبی داخل ہوئے جن کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے امام مسجد قاری لال نے کہا کہ مسجد الصباح کے اوپر ہی میری رہائش بھی ہے جبکہ مدرسہ بھی ہے میں اپنے گھر کے باتھ روم میں وضوکررہا تھا کہ باہر سے شورکی آوازآئی،جب میں گھر سے باہر آیاتو موذن ملک محمد نظیر نے مجھے بتایا کہ دومشکوک افراد اوپر والی منزل میں چلے گئے ہیں،ہم آوازیں دیتے پیچھے بھاگے مگر جب اوپر ہال میں گئے تو معلوم ہوا کہ کھڑکی کی جالی توڑکر انھوں نے ساتھ والی چھت پر چھلانگ لگا دی جہاں سے وہ باآسانی گلی میں کود کربھاگ گئے۔

قاری لعل نے مزید بتایا کہ ہم جب نیچے آئے تو انکے دیگر دوساتھی بھی بھاگ چکے تھے،وہ چاروں حلیے اورشکل سے پٹھان یا افغانی معلوم ہورہے تھے،ہم نے جب مسجد کے باتھ رومز چیک کرنے شروع کئے تو ایک باتھ میں ایک نائن ایم ایم پستول،ایک لوڈڈ میگزین اورباہر جوتوں کے نیچے دونئے سمارٹ سیل فونز پڑے تھے،ہم نے فوراً 15پر کال کی تو تھوڑی ہی دیر میں پولیس آگئی جہنوں نے پستول میگزین اورموبائلز اپنے قبضے میں لے لئے اورمزید تحقیق کا کہہ کرچلے گئے۔

امام مسجد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ حکومت کاافغانیوں کے خلاف آپریشن خوش آئند ہے لیکن جب ایسے افغانیوں کو ملک سے نکالا جائے گا تو وارداتوں یا دہشت گردی کے خدشات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا،لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام افغانیوں کی سرگرمیوں پر نہ صرف کڑی نظر رکھے بلکہ مساجد میں ہونے والی مختلف محافل کے دوران سیکیورٹی فراہم کرے،بلکہ مساجد کیساتھ ساتھ شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات پر بھی چیک اینڈبیلنس رکھے،ہم اس حقیقت کو ہرگزنہیں جھٹلا سکتے کہ ملک واسلام دشمن عناصر کسی بھی وقت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ڈھوک کالاخان کے رہائشی ملک محمد نظیر کا کہنا تھا کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہونی چاہیے،ہم نے ملکر اسلام اورملک دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

واقعہ سے متعلق تھانہ صادق آباد سے بھی رابط کیا گیا مگر تاحال مزید کوئی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔

کوئی تبصرے نہیں