Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ہیلمنٹ نہ پہننے والوں کواب کتنا جرمانہ ہوگا؟

  راولپنڈی(جی این اے)پورے صوبہ پنجاب میں اب جو ہیلمٹ نہیں پہنے گا دوہزارروپے جرمانہ دے گا،آلودگی کا باعث بننے والے بھٹے بھی فوری بند کئے جائ...

 

راولپنڈی(جی این اے)پورے صوبہ پنجاب میں اب جو ہیلمٹ نہیں پہنے گا دوہزارروپے جرمانہ دے گا،آلودگی کا باعث بننے والے بھٹے بھی فوری بند کئے جائیں،گرین بیلٹ پر پارکنگ کرنے والوں کو بھی پانچ ہزارروپے جرمانہ بھرنا ہوگا،لاہورہائی کورٹ نے سخت احکامات صادرکردئیے۔

عدالتی حکم نامہ تمام ہائوسنگ اسکیموں اورمتعلقہ حکام تک پہچانے کی ہدایت کی گئی ہے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو خلاف ورزی کرے گا اسکی نگرانی ڈولفن فورس کرے گی جوموبلائز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اسموگ سے متعلق کیس کے دوران عدالت نے کہا کہ جو لوگ گرین بیلٹس پر گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں انہیں پانچ ہزارروپے جرمانہ کیا جائے۔ایسی گاڑیوں پر پی ایچ اے کلیمپس کے حصول کیلئے اقدامات اٹھائے۔

کوئی تبصرے نہیں