راولپنڈی(جی این اے)ہولی فیملی ہسپتال کے برن یونٹ میں اچانک زہریلے سانپ کے جلوے نے سب کو دہشت زدہ کردیا،ریسکیو1122 کو طلب کرلیا گیا جہنوں نے...
تفصیلات کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال کے برن سینٹر میں اس وقت شدید خوف پھیل گیا جب مریض کیساتھ آئے ایک شخص نے سانپ کو دیکھ کرشورمچانا شروع کردیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے فوراً1122 کو کال کی،جو فوراًآئے اورسانپ کو پکڑکر بوتل میں بندکردیا۔سانپ کے پکڑے جانے کے بعدمریضوں اورہسپتال عملے نے سکھ کا سانس لیا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پکڑا جانے والا سانپ وائلڈلائف کو دے دیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں