مارسیلز(ویب ڈیسک)دنیا میں انسانی زبان کے لفظ بولنے والے طوطے تو بہت سے ہونگے مگر یہاں ایسے طوطے کا ذکرکیا جارہا ہے جس نے اپنی گمشدگی کے تین...
جی ہاں میڈیا پر آنے والی اس خبر نے پوری دنیا کو حیران کردیا جب ایک طوطاجسے فرانس میں چوری کرلیا گیا تھا جسکی رپورٹ مالک نے تین سال قبل درج بھی کرائی تھی،گزشتہ دنوں جب فرانس کے شہر میں ایک شخص طوطے کو فروخت کررہا تھا کہ اچانک پولیس آگئی اورطوطے بارے انکوائری شروع کردی کیوں کے جس نسل کا طوطاتھا اس نسل کے طوطوں کی خریدوں فروخت پر پابندی ہے،پولیس نے طوطے کا معائنہ شروع کیا تو طوطے نے اچانک جیکو جیکو کہنا شروع کردیا تب ایک پولیس افسرکو یاد آیا کہ تین سال قبل جو رپورٹ درج کی گئی تھی اس میں مالک نے کہا تھا کہ طوطااپنا نام خود جیکو بتائے گا،جسکے بعد پولیس نے مالک کو بلایا تو طوطافوراًاپنے مالک کو پہچان گیا اوراپنا نام بھی اونچی آوازمیں لینا شروع کیا جس پر فوراً طوطے کو اسکے اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں