Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کشمیر کیلئے 300 بار بھی جنگ لڑنے کو تیار

   مظفر آباد(جی این اے)پاکستان کےنگراں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے زمینی حقائق بدلےنہیں جاسکتے.  ہم کشمی...


 
 مظفر آباد(جی این اے)پاکستان کےنگراں وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کٹھ پتلی عدالتی فیصلوں سے زمینی حقائق بدلےنہیں جاسکتے. ہم کشمیر کیلئے 300 بار بھی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔ پاکستان کی سیاسی، فوجی، انٹیلی جنس قیادت میں موجود پالیسی ساز ذہنوں میں کوئی کنفیوژن نہیں۔

آزادکشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نےمسئلہ کشمیر پر غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلہ دیا،  کشمیریوں  نے بھارتی اقدامات کو یکسر مسترد کردیا ہے، مسئلہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، کشمیریوں کو طاقت کے زور پر زیر کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  میری پہلی دفاعی لائن  مظفرآباد میں نہیں بارہ مولا اور سری نگر میں بیٹھی ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک تکمیلِ پاکستان ہو ہی نہیں سکتا، تخلیق پاکستان ہوگئی تکمیل پاکستان ہونے جارہی ہے.نگران وزیر اعظم نے کہا  ہم سب کشمیری عوام کے مقروض ہیں، کشمیری بچیاں ریپ کا سامنا کررہی ہیں، ان کے جوان جبری لاپتہ ہیں، وہ  اصل مجاہد ہیں، عالمی برادری کو نوٹس لیتے ہوئےاس پر آوازبلند کرنی چاہیے۔


کوئی تبصرے نہیں