اسلام آباد(جی این اے)خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکریٹ ایکٹ نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا،سائفرکیس کاروائی کسی بھی طرح کے میڈیا پر نشر نہیں کی ...
اسلام آباد(جی این اے)خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکریٹ ایکٹ نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا،سائفرکیس کاروائی کسی بھی طرح کے میڈیا پر نشر نہیں کی جائے گی چاہے وہ الیکڑانک میڈیا ہوپرنٹ یا سوشل کارروائی نشرکرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے اورپیمرا کو ہدایات پر پابندی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔عدالت کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایت کی خلاف ورزی کی گئی تو اس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی،عدالتی حکم کی کاپی پی ٹی اے اور پیمرا کو دی جائے تاکہ پھر خلاف ورزی نہ ہوسکے۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ٹرائل سائفرکیس ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جارہی ہے،اسی طرح بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کے خاندان والے مشروط موجود ہونگے مگر شرط یہ ہے کہ وہ کارروائی بارے کسی بھی جگہ کوئی زکر نہیں کریں گے،سماعت کے دوران عوام بھی عدالت میں نہیں ہوگی۔
کوئی تبصرے نہیں