Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سائفر مقدمہ کی اب تک کی تمام کارروائی عدالت میں چیلنج

   اسلام آباد:عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر مقدمہ کی اب تک کی تمام کارروائی عدالت میں چیلنج کر دی۔ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے اسلام ٓبا...

 

 اسلام آباد:عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر مقدمہ کی اب تک کی تمام کارروائی عدالت میں چیلنج کر دی۔

پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے اسلام ٓباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ  اب تک کی تمام عدالتی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ سائفر کیس کی کارروائی کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے کر مجھے کیس سےنکالا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بارہ دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں ہماری درخواست مسترد کی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار کو اپنانا ناگزیر ہے۔


کوئی تبصرے نہیں