لاہور(جی این اے)پی ٹی آئی کی منڈیر سے اڑ کر آئی پی پی کی منڈیر پر پرندوں کے بیٹھنے کا سلسلہ جاری ہے،ایک اورپی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اخ...
لاہور(جی این اے)پی ٹی آئی کی منڈیر سے اڑ کر آئی پی پی کی منڈیر پر پرندوں کے بیٹھنے کا سلسلہ جاری ہے،ایک اورپی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اختر پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے۔
ہمایوں اختر خان نے بھی جہانگیرترین اورعلیم خان کیساتھ پریس کانفرنس کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ نومئی کو جو کچھ بھی ہوا اوراسکے جو ذمہ دران ہیں انہیں عدالت سے ضرورسزا ملنی چاہیے مگر جو بے قصور ہیں ان کو گھروں کو جانے دیا جائے۔
ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو بنانے میں استحکام پاکستان پارٹی کا اہم کردارتھا،مایوس نوجوان پی ٹی آئی کو دیکھ رہے تھے۔اسی دوران جہانگیرترین نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے دن سے اب تک پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت بہت کم ہوگئی ہے،اب وہ پہلے والی پوزیشن نہیں رہی،اچھی بات ہے اگر سیٹ ایڈجسمنٹ بھی ہوجائے،اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ سیاسی میدان میں حریف اورحلیف بدلتے رہتے ہیں ہمیں عوامی حقوق کی بات کرنی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں