کراچی:(جی این اے)پاکستانی اداکار زاہد احمد فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دہشتگردی سے متعلق کی گئی اپنی پوسٹ انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے پر سوشل...
کراچی:(جی این اے)پاکستانی اداکار زاہد احمد فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دہشتگردی سے متعلق کی گئی اپنی پوسٹ انسٹاگرام ڈیلیٹ کرنے پر سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ پر پھٹ پڑے۔
واضح رہے کہ زاہد احمد نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انسٹاگرام نے ان کی پروفائل سے گزشتہ پوسٹ ہٹا دی ہے۔ اداکار کے نوٹ کے مطابق 'کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ بھی ایسا ہوگا، انسٹاگرام نے میری آخری پوسٹ حذف کردی جس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، برطانوی وزیراعظم رشی سنک اور امریکی صدر جو بائیڈن کو اصل دہشتگرد کہا گیا تھا’۔
جس پراداکار نے انسٹاگرام کے مالکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’ انسٹاگرام، قیامت کے دن آپ کو جہنم میں جلتا دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگے گا‘۔
کوئی تبصرے نہیں