لاہور(جی این اے)ن لیگ نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کی درخواست دائرکردی۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ ...
لاہور(جی این اے)ن لیگ نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کی درخواست دائرکردی۔
پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہےجس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ میں تبدیلی کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کرسکتاہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے صرف 3 دن دیے گئے ہیں اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سی بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں، دستاویزات مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اسلئے مزید وقت دیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں