غازی آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)چائے بنانے پر لڑائی خونی شکل اختیار کر گئی۔ شوہر نے طیش میں آ کر بیوی ذبح کر دیا۔ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر غازی ...
غازی آباد(انٹرنیشنل ڈیسک)چائے بنانے پر لڑائی خونی شکل اختیار کر گئی۔ شوہر نے طیش میں آ کر بیوی ذبح کر دیا۔
افسوسناک واقعہ بھارتی شہر غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا۔گزشتہ روزدھرم ویر اور ان کی بیوی سندری کے درمیان لڑائی شروع ہوئی جو طول پکڑ گئی اورشوہر نے بیوی کے گلے پر تیز دھار آلے سے وار کر دیئے۔پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے پہنچنے پر خاتون دم توڑ چکی تھی، لاش کو تحویل میں لیا گیا اوربیٹے کی جانب سےپولیس کو شکایت درج کروائی گئی۔بعد ازاں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں