Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج

خانیوال(جی این اے)خانیوال اور گردونواح میں دوسرے روز بھی شدید دھند کا راج برقرار، دھند کے باعث موسم سرد ہوگیا۔سکول، کالج اور دفاتر جانے والے...

خانیوال(جی این اے)خانیوال اور گردونواح میں دوسرے روز بھی شدید دھند کا راج برقرار، دھند کے باعث موسم سرد ہوگیا۔سکول، کالج اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال شہر اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں شدید دھند نے موسم کو سرد کردیا ہے،، شہر اور گردونواح میںچھائی دھند کی وجہ سے سکول، کالج،کام کاج کیلئے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کاسامنا ہے،، دھند اور سموگ سے محفوظ رہنے کیلئے طبی ماہرین کا کہنا ہے شہری چشمہ لگائیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں تو موسمی سختی سے بچا جاسکتا ہے ،،موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے شدید دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے ڈرائیونگ نہ کریں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسرے کو محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں۔


کوئی تبصرے نہیں