PERMITED راولپنڈی:(جی این اے)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ آئ...
PERMITED |
راولپنڈی:(جی این اے)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عالمی امن و استحکام میں تعاون کو سراہا۔جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر بھی زور دیا۔یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے، تنازع کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
کوئی تبصرے نہیں