اسلام آباد(جی این اے)پاکستان میں غیرقانونی رہنے والے غیر ملکیوں کو وطن عزیز کے وسیع تر مفادات کیلئے واپس بیھجنے کا فیصلہ کیا،ملک کا امن ا...
آئی ایس پی آر کے منظرعام پرآنے والے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے سربراہ جب پشاورپہنچے تو کورکمانڈر نے انکا بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پر سپہ سلار نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑنے والے افسران اورجوانوں سے خاص ملاقات بھی کی اورانکی بہادری پر خوب حوصلہ افزائی بھی کی،آرمی چیف کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی،علاوہ ازیں جو بھی یہاں غیرملکی مقیم ہیں انکی واپسی کے حوالے سے بھی بتایا گیا،سماجی اوراقتصادی ترقی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جنرل عاصم منیر نے ورکشاپ سے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے اورکوئی دورائے نہیں کہ ہم خون کے آخری قطرے کے گرنے تک ملک کی حفاظت کریں گے،ضم ہونے والے علاقوں کی اقتصادی صورت پر خطاب میں آپ نے کہا کہ کامیابی پاکستان کے مقدرمیں لکھ دی گئی ہے،دشمن جو مرضی حربے استعمال کریں انہیں کمرجمانےنہیں دیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں