اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی اہل کاروں کا نفسیاتی سروے،درجنوں اہلکار ڈپریشن کا شکار،فوری علاج کی ہدایات کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق آئی ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی اہل کاروں کا نفسیاتی سروے،درجنوں اہلکار ڈپریشن کا شکار،فوری علاج کی ہدایات کر دی گئیں۔
پولیس کے مطابق آئی سی سی پی او کے حکم پر 489 افسران و اہل کاروں کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں سے تینتیس اہلکار ڈپریشن کے مریض نکلے جبکہ 4 اہل کاروں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے۔ اہلکاروں سےتحریری امتحان لیا گیا جو عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیاتھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈپریشن کے شکاردو مریضوں کو ہسپتال منتقل جبکہ دیگراہلکاروں کو آسان ڈیوٹیوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں