ممبئی(ویب ڈیسک)مجھے یہ ہرگزپسند نہیں کہ میری بیٹی کی کوئی تصاویریا ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردے،کیونکہ سوشل میڈیا کی دنیا میں صرف ...
ممبئی(ویب ڈیسک)مجھے یہ ہرگزپسند نہیں کہ میری بیٹی کی کوئی تصاویریا ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردے،کیونکہ سوشل میڈیا کی دنیا میں صرف ٹرولنگ اورمنفی باتیں ہی پھیلائی جاتی ہیں۔نامور بھارتی فلمی اسٹاراجے دیوگن کا ایک ٹی وی شومیں سوشل میڈیا پر کھل کرتنقید کردی،اپنی بیٹی نیسا کے حوالے سے بھی اہم باتیں اپنے مداحوں کو بتائیں۔
اجے دیوگن نے کہا کہ ہمیشہ اپنی بیٹی کو سمجھتا رہتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا سے دورہی رہے اورکسی بھی ٹرولنگ کا ہرگزجواب نہ دے،اگر کچھ لوگ آپکے بارے میں بری رائے رکھتے ہیں تو اسکا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ سارا زمانہ ہی آپکے بارے میں ویسا ہی سوچ رہا۔
اجے کا کہنا تھا کہ اگرکوئی مثبت سوچ کیساتھ سوشل میڈیا پر اچھا بولے بھی تو اس میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہوتی کیونکہ لوگوں کو ٹرولنگ وائرل ہوتی زیادہ اچھی لگتی ہے۔
اپنی بیٹی نیسا کا فلموں میں کام کرنے بارے اجے نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتاکیونکہ ابھی وہ خود بھی فلم انڈسٹری سے دوررہنا چاہتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں