Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بلے کے نشان سے محرومی،پی ٹی آئی بہت بڑے امتحان سے دوچار

  کراچی(جی این اے)پاکستان تحریک انصاف کی ایک مشکل ختم نہیں ہوتی کہ دوسری آن گھیرتی ہے،بلے کے نشان سے محرومی پی ٹی آئی کوبہت بڑے نقصان کا س...

 

کراچی(جی این اے)پاکستان تحریک انصاف کی ایک مشکل ختم نہیں ہوتی کہ دوسری آن گھیرتی ہے،بلے کے نشان سے محرومی پی ٹی آئی کوبہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیکر بڑے امتحان سے دوچارکردیا ہے،اب اگر عدالتی ریلیف بھی نہ ملا تو سینیٹ کے الیکشن میں بھی انہیں اس انتخاب کو سامنے رکھتے ہوئے کوئی بھی سیٹ نہیں مل سکے گی،کیونکہ پاکستانی آئین یہ کہتا ہے کہ مختص شدہ سیٹیں صرف رجسٹرڈ جماعتوں جو ایک نشان پر الیکشن میں حصہ لیتی ہیں انہیں کو ہی مل سکتی ہیں۔

اگر نیشنل اسمبلی کی جنرل سیٹوں کا جائزہ لیا جائے تو دوسوچھیاسٹھ سیٹوں میں ایک سواکتالیس پنجاب کے حلقے ہیں اسی طرح سندھ اکسٹھ،کے پی پینتالیس،بلوچستان سولہ اورتین حلقے اسلام آباد کے ہیں،مذکورہ کوٹے کے حوالے سے آئین کا جو آرٹیکل چھ ہے اسکے مطابق صبوئی اسمبلی کی جنرل پانچ سو ترانوےمیں سے دوسوستانوے پنجاب کی،ایک سوتیس سندھ کی،کے پی ایک سوپندرہ جبکہ اکیاون سیٹیں بلوچستان کی آئین میں طے شدہ ہیں اورحلقہ بندی بھی اسی کے مطابق ہی ہوگی۔


کوئی تبصرے نہیں