آسٹریلیا(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے خلاف منگل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔محمد رضو...
آسٹریلیا(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم میں آسٹریلیا کے خلاف منگل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔محمد رضوان کو شامل کرکے سرفرازاحمد کو ٹیم سے آئوٹ کئے جانے کی بازگشت سنائی دی جارہی ہے۔
جبکہ خرم شہزاد جو انجری کا شکار ہیں انکی جگہ میر حمزہ یا حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔اسی طرح میلبرن کے گرائڈمیں وسیم جونیئر کی جگہ بھی بنتی دکھائی نہیں دے رہی،یہ بھی علم میں آیا ہے کہ امام الحق اورعبداللہ شفیق ہی اوپنگ بیٹنگ کریں گے۔بولینگ میں ساجد خان کے چانس دکھائی دے رہے ہیں،واضع رہے کہ آسٹریلیا کو ابھی تک پاکستان کے خلاف برتری حاصل ہے،پہلے ٹیسٹ میں تو گرین شرٹس کو آسٹریلیا نے تاریخی تین سوساٹھ رنز سے ہرا دیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں