Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سائفرکیس،عمران خان اورشاہ محمودقریشی کی ضمانت منظور

 اسلام آباد(جی این اے)سائفرمقدمہ،سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اورنائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور،سپریم کورٹ میں مقدمہ کی س...

 اسلام آباد(جی این اے)سائفرمقدمہ،سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اورنائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور،سپریم کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کی سربراہی چیف جسٹس قائم مقام سردارطارق مسعود نے تین رکنی بنچ کیساتھ کی،دیگر ارکان میں جسٹس منصورعلی،اورجسٹس اطہرمن اللہ شامل تھے۔

سپریم کورٹ میں دلائل سننے کے بعد عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد منظورہوئی۔

یہ بھی واضع رہے کہ سائفرمقدمے میں ضمانت ہوجانے کے باوجود پی ٹی آئی کے بانی رہائی حاصل نہیں کرسکتے وہ جیل میں ہی رہیں گے،کیونکہ ان پر ایک سونوے ملین پائونڈ کا کرپشن مقدمہ بھی بنا ہوا ہے علاوہ ازیں توشہ خانہ کے حوالے سے بھی نیب مقدمے میں گرفتار ہیں،رہائی کیلئے مزکورہ کیسوں سے بھی ضمانت لینی پڑے گی۔


کوئی تبصرے نہیں