اسلام آباد(جی این اے)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 ٹورنامنٹ کے آغازسے قبل ہی سکیورٹی کے سخت اقدامات کردئیے گئے تھے،ڈبل روڈ ہر قسم ...
اسلام آباد(جی این اے)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 ٹورنامنٹ کے آغازسے قبل ہی سکیورٹی کے سخت اقدامات کردئیے گئے تھے،ڈبل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جبکہ علامہ اقبال پارک سے لیکر سسکتھ روڈ تک لنک روڈ کو کناتیں لگا کر بندکردیا گیا۔
ان انتظامات کی وجہ سے مری روڈ پر کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں،مری روڈ پر قریبی دکانیں بند کرنے کیساتھ ساتھ ریٹرھی بانوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے،اسٹیٹدیم کے قریبی علاقوں کی سڑکوں پر پولیس کے چاک وچوبند دستے موجود ہیں۔
اگرچہ کھلاڑیوں کو ہرطرح کا تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ہزاروں لوگوں کے کاروبار کا بھی تہس نہس کررہی ہے۔اس حوالے سے حکومت کو چاہیے کہ ایسی حکمت عملی اپنائے کہ جسکے باعث کاروباری سرگرمیاں مفلوج نہ ہوں،موجودہ مہنگائی کے بدترین دورمیں چنددنوں کی کاروباری بندش کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیتی ہے،لہذا حکومت کو عوامی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں