Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار،انتخابات 90 دن میں کرانے کا حکم

 اسلام آباد(جی این اے)سپریم کورٹ کا آخر بڑا فیصلہ آگیا،حکمران اتحادانتخابات روکنے میں ناکام،الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا،پنجا...

 اسلام آباد(جی این اے)سپریم کورٹ کا آخر بڑا فیصلہ آگیا،حکمران اتحادانتخابات روکنے میں ناکام،الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا گیا،پنجاب اورکے پی میں الیکشن 90 دن میں کرانے کا حکم جاری کردیا گیا۔

فیصلے سے قبل سپریم کورٹ میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے،ملکی ہی نہیں غیرملکی میڈیا بھی بڑی تعدادمیں موجودتھا جبکہ حکمران جماعت کے ارکان آئے ججز کے خلاف نعرے بازی کی اورفیصلے سے پہلے ہی چلے گئے،۔

فیصلہ تین رکنی بینچ جس کی صدارت عمرعطابندیال کررہے تھے نے سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کے 22مارچ کے فیصلے کوکالعدم قراردے دیا،فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارنہیں کہ وہ انتخابات کی تاریخ ملتوی کرسکے۔

پی ٹی آئی اراکین میں فیصلے سے خوشی کی لہردوڑگئی،جگہ جگہ مٹھائی کی تقیسم شروع کردی گئ۔

کوئی تبصرے نہیں