اسلام آباد(جی این اے)آج اس عظیم انسان اوربڑے لیڈرکی 44ویں برسی ہے جس نے ملک کے متفقہ آئین کی تشکیل کی،جس نے وطن عزیز کو ایٹمی پروگرام کی بن...
جی ہاں آج ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دئیے 44سال بیت گئے مگر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ وجاوید ہیں،کیوں کہ مغربی طاقتوں کی سازشوں کے خلاف اسلامی ملکوں کا اتحادہویا بھارت کیساتھ شملہ معاہدہ کرکے امن کی بنیادرکھنے کا معاملہ ہوبھٹوکا ہرکارنامہ اہل پاکستان کو یادہے۔
بھٹوشہید کی برسی کے موقع پر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئین 1973بھٹو کی امانت ہے،تاریخ بھی بٹھوکی پھانسی کو عدالتی قتل قراردے چکی ہے مگراسکے باوجود سپریم کورٹ سے آج تک اس پر کوئی رائے سامنے نہیں آئی۔
بلاشبہ بھٹوناداراورپسے ہوئے طبقے کا لیڈرتھا جس کو آج کے دن 1979کو ضیادورمیں پھانسی دے دی گئ تھی،عظیم لیڈرکے مشن کو پہلے بے نظیرشہیدآگے لیکر چل رہی تھیں اوراب بھٹوشہید کے نواسے بلاول بھٹو نے یہ بیڑہ اٹھالیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں