Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خوشخبری،طالبات اورعام خواتین کو اسکوٹی وموٹرسائیل چلانے کی تربیت دینےکا آغاز

 لاہور(جی این اے)رائیڈفارچینج پروگرام،پنجاب کی یونیورسٹیوں میں طالبات کو اسکوٹی چلانے کی تربیت دینے کا آغازہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس...

 لاہور(جی این اے)رائیڈفارچینج پروگرام،پنجاب کی یونیورسٹیوں میں طالبات کو اسکوٹی چلانے کی تربیت دینے کا آغازہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس ٹریفک اورملٹی نیشنل کمپنی کے زیراہتمام لمزیونیورسٹی کے بعداب پنجاب یونیورسٹی آف سینٹرل کی طالبات کواسکوٹی چلانے کی تربیت دی جارہی ہے،اس حوالے سے اب طالبات کو لرنرپرمٹ فری ڈرائیونگ بھی جاری کئے جارہے ہیں۔

پانچ سوسے زائد طالبات کو لرنرپرمٹ اوراسکوٹی رائیڈ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

سی ٹی اولاہورکا کہنا ہے کہ وویمن آن ویلز اسکول ایل اوایس میں 70واں خواتین بیج کی بھی تربیت کا عمل جاری ہے،اب تک چھ ہزارسے زائد خواتین تربیت حاصل کرچکی ہیں،یاد رہے کہ کورس ختم ہونے پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے جارہے ہیں۔

جو خواتین اسکوٹی یا موٹرسائیکل سیکھنے کی خواہش مند ہیں وہ ہیلپ لائن 15پر کال کیساتھ راستہ ایپ سے مددلے سکتی ہیں۔

سی ٹی اوکے مطابق مذکورہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد خواتین کو زیادہ پراعتماد بنانے کیساتھ خودمختاربنانا بھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں