Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اپنا بچہ کھا گئی،ماں چڑیل کیسے بن گئی؟

 مصر(ویب ڈیسک)ایک ماں اتنی ظالم،سفاک اور بے رحم کیسے ہوسکتی ہے جو اپنے ہی سگے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد پکا کر بھی کھاگئی۔ تفصیلات کے مطابق مص...

 مصر(ویب ڈیسک)ایک ماں اتنی ظالم،سفاک اور بے رحم کیسے ہوسکتی ہے جو اپنے ہی سگے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد پکا کر بھی کھاگئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے ایک شلبی نامی گائوں میں ایک خاتون جو اپنے میاں سے ناراض ہوکر اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ الگ گھر میں رہ رہی تھی گزشتہ دنوں اپنے بیٹے کو انتہائی بے دردی سے نہ صرف موت کے گھاٹ اتارا بلکہ اسے باقائدہ پکا کربھی کھایا۔  

ظالم ماں کے اعترافی بیان کے مطابق اس نے پہلے اپنے بیٹے کو کلہاڑیوں کے شدید وار کرکے زمین پر گرایا پھر جب دیکھا کہ وہ ابھی سانس لے رہا ہے تو اسے باتھ روم لے گئی،اسکا سرچھری سے تن سے جدا کیا پھر اسکی چمڑی اتاری اور لاش کو ٹکڑوں میں تبدیل کرکے کچھ حصہ پکا لیا اور پھر کھایا بھی،پولیس کا کہنا ہے کہ اس عورت نے اچھی طرح سوچ بچار کے بعد اپنے بیٹے کیساتھ یہ ظلم کیا۔

مقتول ماں کے شوہر کا بیان بھی منظرعام پر آیا ہے جسکے مطابق وہ اس سے الگ گھر نہ لیکر دینے کی بنیاد پر ناراض تھی جسے کئی بار منانے کی بھی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی اورمجھ سے انتقام لینے کیلئے میرے بیٹے کو بے دردی سے مار دیا،بچے کا باپ صدمے سے نڈھال دکھائی دے رہا جبکہ سفاک ماں کو اپنے ظلم پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں،تاہم اسکی ذہنی حالت کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے
۔

کوئی تبصرے نہیں