اسلام آباد(جی این اے)پاکستان میں آئین کے مطابق آزاداورشفاف الیکشن کی حمایت کریں گے،امریکی سفیرڈونلڈبلوم نے یقین دہانی کروادی ہے۔ امریکی سف...
اسلام آباد(جی این اے)پاکستان میں آئین کے مطابق آزاداورشفاف الیکشن کی حمایت کریں گے،امریکی سفیرڈونلڈبلوم نے یقین دہانی کروادی ہے۔
امریکی سفیر نے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا سے ملاقات کے دوران کہا کہ یہ پاکستانی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے گہرے اوروسیع ترتعلقات کیلئے پرعزم ہیں۔
یادرہے کہ نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے بھی گزشتہ روزامریکی سفیرنے ملاقات کی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں