Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ن لیگ کے بڑوں کی محفل میں بڑے فیصلے کرلئے گئے

  لاہور(جی این اے)ن لیگ کی پالیسیوں پر کوئی بھی پارٹی رہنما تنقید نہیں کرسکتا،پارٹی کا ڈسپلن جو توڑے گا اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،لا...

 

لاہور(جی این اے)ن لیگ کی پالیسیوں پر کوئی بھی پارٹی رہنما تنقید نہیں کرسکتا،پارٹی کا ڈسپلن جو توڑے گا اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،لاہور میں ن لیگ کے بڑوں کی محفل میں بڑے فیصلے کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے پاکستان آنے سے قبل پارٹی کے نظم وضبط کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں جنکے مطابق تمام قسم کے میڈیا پر پارٹی کی پالیسیوں پر تنقید کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی،بند کمروں کی باتیں بند کمروں تک ہی محدود رہیں گی،جو پارٹی فیصلوں کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف کارروائی ہوگی۔

جو بھی لیگی رہنما فیصلوں کے خلاف ہوگا اسے پہلے مرحلے میں شوکازنوٹس ملے گا جسکے جواب کے بعدباقی انکوائری عمل میں لائی جائے گی۔

جو رہنما کھلم کھلا پارٹی پر تنقید کریں گے انھہیں ٹکٹ سے محروم کردیا جائے گا یہ ہدایات تمام رہنمائوں کو بھجوادی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں چودھری نثاراوراب شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل پارٹی کے فیصلوں پر کڑی تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں اسی لئے ناراض رہنمائوں کی راہ میں رکاوٹ بننے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں