Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

دبائوکا شکارپاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کم بیک نہیں کرسکے گی؟

  ممبئ(ویب ڈیسک)انڈیا سے بہت بری شکست کے بعد پاکستان کا کم بیک کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے،155پر دووکٹیں گریں،آغاز بہت اچھا کیا مگر 191پر پوری ٹی...

 

ممبئ(ویب ڈیسک)انڈیا سے بہت بری شکست کے بعد پاکستان کا کم بیک کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے،155پر دووکٹیں گریں،آغاز بہت اچھا کیا مگر 191پر پوری ٹیم کا ڈھیر ہوجانا سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے نکل چکی ہے،سابقہ بھارتی بلے بازوکپتان ساروگنگولی کا پاکستانی ٹیم پر تنقید سے بھرپورانٹرویو سامنے آگیا۔

گنگولی کا کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں پاکستانی ٹیم موجودہ ٹیم کی نسبت بہت مختلف تھی،یہ ٹیم تو بیٹنگ کے دوران دبائو کو سہہ ہی نہیں سکتی،مجھے تو لگتا ہے پاکستانی ٹیم اب ورلڈکپ میں کم بیک نہیں کرسکے گی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ بروزجمعہ آسٹریلیا کیساتھ ہوگا اب تک پاکستانی ٹیم تین میچ کھیل چکی جس میں دوجیتے اورایک میں بھارت سے قابل شرم شکست کھائی۔یہ بھی یاد رہے کہ آسٹرلیا اب تک ایک ہی میچ جیت سکی ہے اس لئے ایونٹ میں رہنے کیلئے پاکستان سے اسے جیتنا ضروری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں