Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

انڈین سپریم کورٹ کافیصلہ،وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا کڑاکے دارخطاب

 مظفرآباد(جی این اے)لوگ مایوس نہ ناامید نہ ہوں،انڈیا کی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے جوتے کی نوک پر،کشمیر ہندوستان کا تھا نہ ہی ہوگا۔وزیراعظم ...


 مظفرآباد(جی این اے)لوگ مایوس نہ ناامید نہ ہوں،انڈیا کی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے جوتے کی نوک پر،کشمیر ہندوستان کا تھا نہ ہی ہوگا۔وزیراعظم انوارالحق کاکٹر کا پریس کانفرنس کے دوران انتہائی دلیرانہ موقف سامنے آگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کوئی کورٹ نہیں کرسکتی۔

پاکستان کو کوئی بھی یک طرفہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ہوسکتا،بھارت کی عدالت نے زمینی حقائق کو پس پشت ڈال کر غیرقانونی فیصلہ سنایا۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے بھی وزیراعظم نے دبنگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ وادی کی صورتحال سے کسی طور لاتعلق نہیں ہوسکتا،طاقت کے زورپر کشمیریوں کو دبالینے کا بھارتی سپنا کبھی پورا ہو ہی نہیں سکتا،ہم عالمی برادری کو باورکرانا چاہتے ہیں کہ اپنے مفادات اورسلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اس وجہ سے ہم پر تین بارجنگ مسلط کی گئی تھی مگر یاد رہے کہ کشمیر کیلئے تین سوباربھی جنگ کرنا پڑی تودریغ نہیں کریں گے۔کسی کے دماغ میں کوئی خدشہ یا خوش فہمی ہے تو وہ دورکرلے۔


کوئی تبصرے نہیں