Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سپریم کورٹ آف پاکستان کا ایک اوربڑا فیصلہ آگیا

 اسلام آباد (جی این اے) سپریم کورٹ آف پاکستان کا بڑا فیصلہ آگیا،ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصل...


 اسلام آباد (جی این اے) سپریم کورٹ آف پاکستان کا بڑا فیصلہ آگیا،ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا گیا ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آج ہی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کو سپریم کورٹ نےمزید کسی کارروائی سے بھی روک دیا، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت حکم دیتی ہے لاہورہائی کورٹ اس درخواست پر مزید کارروائی نہ کرے۔ 

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلعی انتظامیہ کو ڈی آر اوز اور آر اوز تعینات کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اعلی عدلیہ نے حکم دیا کہ تیرہ دسمبر کے حکم نامے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے  رجوع کیا، لاہور ہائی کورٹ نے سیکشن 50 کے سب سیکشن 1 بی اور 51 کی سب سیکشن 1 کو غیر آئینی قرار دیا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ کی یہ دونوں شقیں گزشتہ انتخابات میں بھی تھیں لیکن کبھی کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ میں کیس کے ذریعے انتخابات 8 فروری کو طے ہوئے، تمام صوبائی حکومتوں کی سپریم کورٹ میں نمائندگی تھی، ہم نے اپنے فیصلے میں لکھا کوئی بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہ کرے۔

سپریم کورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا ابھی انتخابات کے انعقاد بارے اقدام لے رہے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا اگر ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہا تو 8 فروری کو الیکشن نہیں ہوسکیں گے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا آج انتخابی شیڈول جاری ہونا تھا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بتایا گیا اگر ہائی کورٹ کا حکم نامہ برقرار رہا تو الیکشن پروگرام جاری نہیں ہو سکے گا،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم نامے میں تضاد ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ 8 فروری کو انتخابات کرانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرائے۔الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے یہ بھی کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے عمیر نیازی نے درخواست دائر کی ہے، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ عمیر نیازی کی درخواست انفرادی ہے یا پارٹی کی جانب سےتھی؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ عمیر نیازی پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ کی دفعہ 50 اور 51 چیلنج کی گئی ہیں،سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں عمیر نیازی کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلانے کا بھی فیصلہ کیا اورشوکازنوٹس جاری کرنے کا کہا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آج رات بارہ بجے تک انتخابی شیڈول جاری کرے۔ حکم نامے کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی آج ہی شیڈول جاری کرینگے، پیر کو ڈی آر اوز آر آوز تربیت کا دوبارہ آغاز کرینگے۔

کوئی تبصرے نہیں