Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

توشہ خانہ کیس،عمران خان حاضر ہوں۔۔

  راولپنڈی(جی این اے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج اڈیالہ جیل میں ہی توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا جائے گا جسکی سماعت کیلئ...

 


راولپنڈی(جی این اے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج اڈیالہ جیل میں ہی توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا جائے گا جسکی سماعت کیلئےجج محمد بشیر فرائض سرانجام دیں گے۔

یاد رہے کہ پہلے کی جانے والی سماعت میں عمران خان کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظورکیا گیا تھا۔

واضع رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنی حکومت کے دوران دوسرے ممالک سے ملنے والے تحفے بہت کم قیمت میں حاصل کئے تھے جنکو بعد ازاں چھ لاکھ پینتیس ہزارڈالر میں فروخت کردیا تھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ عمران خان کو سعودی عرب کی طرف سے ایک قیمتی گھڑی بھی تحفے میں ملی تھی جسکی عالمی مارکیٹ میں ساٹھ سے پینسٹھ کروڑ روپے قیمت تھی،اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن کاموقف تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفوں اوراثاثوں بارے غلط بیانی کی۔

کوئی تبصرے نہیں