پرتھ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 360 رنزکے بڑے مارجن سےمات دے دی۔450 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 89 رنز پر پو...
ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نےبیٹنگ شروع کی تو صرف 2 رنز پراوپنر عبداللہ شفیق آؤٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ سترہ رنز پر گری جب کپتان شان مسعود دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد، انیس رنز پر تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جو 10 رنز ہی بنا سکے۔
بابراعظم اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 29 رنز بنائے لیکن سابق کپتان 14 رنز سکے۔ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر مچل اسٹارک کا شکار ہوئے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آغا سلمان اور فہیم اشرف 5،5 ، عامر جمال 4 اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کوئی تبصرے نہیں